عراق میں خود کش حملے اور بم دھماکے پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک متعدد زخمی

خودکش بمبار نے صلاح الدین کےعلاقے میں پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں پولیس افسرسمیت 3 اہلکار ہلاک ہو گئے


AFP November 28, 2013
عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسا دات میں رواں برس 6 ہزار سے زائد افراد ہلا ک ہو چکے ہیں۔، فوٹو: فائل

عراق کے مختلف شہروں میں متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے شہر تکریت میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے صلاح الدین کے ضلعی پولیس سربراہ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے تاہم ضلعی پولیس سربراہ حملے میں محفوظ رہے ۔ ایک اور خود کش بمبار نے صلاح الدین کے علاقے میں ہی پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 3 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ بغداد میں روڈ کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ بغداد میں ہی 2 مختلف بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ رواں برس کے دوران ان فسادات میں 6 ہزار سے زائد افراد ہلا ک ہو چکے ہیں۔