گندم کی امدادی قیمت 1400، کسانوں کو 70 ارب اضافی آمدن

رضوان آصف  جمعـء 13 مارچ 2020
پنجاب کابینہ اجلاس میں وزرا کی اکثریت امدادی قیمت 1500 کرنا چاہتی تھی
۔ فوٹو: فائل

پنجاب کابینہ اجلاس میں وزرا کی اکثریت امدادی قیمت 1500 کرنا چاہتی تھی ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے 5 برس بعد گندم کی امدادی قیمت خرید 1300 سے بڑھا کر 1400 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کرنے سے ملک بھر کے کسانوں کو 70 ارب روپے اضافی آمدن ہوگی تاہم20 کلو آٹا تھیلا 55 روپے تک مہنگا ہوجائیگا ۔

پنجاب حکومت عوام کو رعایتی قیمت پر آٹے کی فراہمی کیلئے 80 سے 85 ارب روپے کی سبسڈی برداشت کرے گی کیونکہ قیمت خرید اور انسیڈنٹل چارجزکو شامل کر کے 2200 روپے فی 40 کلو لاگت والی گندم فلورملزکو ممکنہ طور پر 1450 سے 1475 روپے فی 40 کلوگرام میں فراہم کی جائیگی۔

پنجاب میں20 کلو آٹا تھیلا کی موجودہ قیمت 805 روپے سے بڑھ کر 840 سے860 روپے کے درمیان متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔