سیمی فائنلز: ملتان اورپشاور آمنے سامنے، لاہوراورکراچی کا ٹاکرا

نمائندہ خصوصی  پير 16 مارچ 2020
سیمی فائنلز:ملتان اور پشاور آمنے سامنے ،لاہور اور کراچی کا ٹاکرا
۔ فوٹو: فائل

سیمی فائنلز:ملتان اور پشاور آمنے سامنے ،لاہور اور کراچی کا ٹاکرا ۔ فوٹو: فائل

کراچی:  پی ایس ایل  5 کا پہلا سیمی فائنل منگل کی دوپہر 2 بجے ملتان سلطانز اورپشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ اسی شب 7 بجے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ سے ہوگا، دونوں سیمی فائنلزقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چیمپئن  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اس بار پہلے مرحلے تک محدود رہی، اسے فائنل فور میں رسائی کیلیے اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان کنگز کیخلاف 3.2 اوورز میں 151 رنز بنانے کا ناممکن ہدف ملا تھا، اس نے اتنے اوورز میں 27 رنز بنائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔