سندھ کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ قرنطینہ کیلیے عمارتوں کی تلاش

متعلقہ کمشنرز کو ہر ضلع میں قرنطینہ کے لیے قابل استعمال سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کی ہدایت کردی گئی


Staff Reporter March 16, 2020
لیبر فلیٹس کو بھی آئسولیشن اور کوارنٹائن سینٹرز میں تبدیل کرنے پر غور،6ہزار فلیٹس کی تفصیلات وزیراعلیٰ کو ارسال فوٹو : اے ایف پی

لاہور: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں قرنطینہ کیلیے عمارتوں کی تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے باعث سندھ حکومت کے اقدامات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ کمشنرز کو ہر ضلع میں قرنطینہ کیلیے قابل استعمال سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ نے چیف سیکریٹری کو عمارتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں لیبر فلیٹس کو بھی آئسولیشن اور کوارنٹائن سینٹرز میں تبدیل کرنے پر غور کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ لیبر نے حال ہی میں تیارکردہ 6 ہزار فلیٹس کی فہرست وزیراعلی ہاؤس کو ارسال کردی ہے۔ کورونا وائرس کے شبہے میں مریض کو 14 روز کیلیے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔

مقبول خبریں