تحریک انصاف کے دھرنے کا ساتواں روز نیٹوسپلائی بند رہی

خیبرپختونخواکے 4 اضلاع میںدھرنا،قبائلی عمائدین اور دیگر جماعتوں کی بھی شرکت


Numainda Express November 30, 2013
خیبرپختونخواکے 4 اضلاع میںدھرنا،قبائلی عمائدین اور دیگر جماعتوں کی بھی شرکت. فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف جاری احتجاجی تحریک کا ایک ہفتہ پورا ہوگیا۔

جمعے کوساتویں روز بھی تحریک انصاف کا دھرنا جاری رہا،جمعہ کو دھرنا کیمپ میں وزیرستان،باجوڑ،مہمند ایجنسی،کرم ایجنسی اور خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے سیاسی وغیر سیاسی عمائدین نے بھی شرکت کی۔



قبائلی عمائدین کیمپ میں سارا دن موجود رہے اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے،ڈرون حملوں کیخلاف احتجاج کیااور پارٹی کارکنوں نے خیبرپختونخوا کے چار اضلاع پشاور،کوہاٹ ،نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پانچ مقامات پرکامیاب دھرنا جاری رکھا۔نیٹوسپلائی روکنے کے لیے تحریک انصاف کی بہترین حکمت عملی کے نتیجے میں خیبرپختونخوا سے نیٹو سپلائی مکمل طور پر بند ہے اورگزشتہ ایک ہفتے میں کوئی گاڑی یہاں سے نہیں گزر سکی۔