وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاسداران انقلاب کے سربراہ سے اہم ملاقات

ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی


ویب ڈیسک September 22, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہ پاسدارانِ انقلاب جنرل احمد وحیدی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور جنرل احمد وحیدی کے درمیان مشرق وسطیٰ سمیت خطے کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورۂ ایران، ایرانی قیادت اور اعلیٰ سکیورٹی حکام سے اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔