واٹس ایپ نے مصدقہ اطلاعات کیلئے کورونا وائرس انفارمیشن ہب قائم کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 18 مارچ 2020
واٹس ایپ نے کورونا وائرس سے متعلق درست اطلاعات کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ ڈالر کا فنڈ بھی جاری کیا ہے۔ فوٹو، انٹرنیٹ

واٹس ایپ نے کورونا وائرس سے متعلق درست اطلاعات کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ ڈالر کا فنڈ بھی جاری کیا ہے۔ فوٹو، انٹرنیٹ

 کراچی: واٹس ایپ نے مصدقہ اطلاعات کی فراہمی کے لیے کورونا وائرس انفارمیشن ہب قائم کردیا وائرس سے متعلق حقائق کی فراہمی کے لیے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران فیک نیوز اور غلط اطلاعات ذہنی دباؤ اور انتشار کا باعث بن رہی ہیں۔ اس کے پیش نظر کمپنی نے صارفین کو مصدقہ اطلاعات اور معلومات کی فراہمی کے لیے کورونا وائرس انفارمیشن ہب قائم کردیا ہے۔

واٹس ایپ نے انٹر نیشنل فیکٹ چیکنگ نیٹ ورک کورونا فیکٹ الائنس کے لیے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ وہاٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو درست اور مصدقہ اطلاعات کی فراہمی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔