کورونا وائرس اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا، انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر آگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2020
جمعرات کو انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کی کمی ہوئی فوٹو: فائل

جمعرات کو انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کی کمی ہوئی فوٹو: فائل

 کراچی: کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چھائے شدید مندی کے بادل مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں اور ہنڈریڈ انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جمعرات کے روز کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 30 ہزار 416 کی سطح پر موجود تھا۔ کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ کریش ہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 752 پوائنٹس کی کمی ہونے پر کاروبار معطل کردیا گیا۔ کاروبار دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی انڈیکس میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 کاروباری دنوں میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 7 ہزار 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔