ایرانی صدر کا وزیراعظم کو خط کورونا وائرس کے تناظر میں امداد کی اپیل

ایرانی صدر کی وزیراعظم سے امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی بھی درخواست، سفارتی ذرائع


ویب ڈیسک March 20, 2020
پاکستان کی جانب سے ایران کو امداد بھیجنے پر غور بھی جاری ہے۔ فوٹو : فائل

ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کورونا وائرس کے تناظر میں امداد کی اپیل کی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اس کے علاوہ ایرانی صدر حسن روحانی نے خط میں پاکستان سے کورونا وبا کے تناظر میں امداد کی بھی اپیل کی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کی درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا تھا جب کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو امداد بھیجنے پر غور بھی جاری ہے۔