اتحاد ویکجہتی سے کورونا وائرس کو شکست دیں گے، سربراہ پاک فوج

ویب ڈیسک  پير 23 مارچ 2020
عزم اور استقلال سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

عزم اور استقلال سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عزم اور استقلال سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے اور اتحاد ویکجہتی سے کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر تمام آباو اجداد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، یوم قرارداد پاکستان جدوجہد کی علامت ہے، عزم اور استقلال سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے اور اتحاد ویکجہتی سے کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔