کورونا وائرس، ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی

ویب ڈیسک  پير 23 مارچ 2020
وفاق، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

وفاق، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کے بعد اب ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی ہے اور وزارت داخلہ نے وفاق، پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔