بائوچر کو اب بھی کرونیے کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا یقین نہیں ہو سکا

کرونیے کے فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تو میں نے کھلاڑیوں کو جمع کرکے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں، مارک باؤچر


Sports Desk December 01, 2013
باؤچر آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اینٹی کرپشن ویڈیو میں کرونیے کو روتا ہوا دکھانے پرکافی برہم ہیں۔ فوٹو: فائل

سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹسمین مارک بائوچرکو اب بھی ہنسی کرونیے کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا یقین نہیں ہو سکا، انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہمیشہ شکوک ہی رہیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بائوچر اور ان کے سابق ساتھی کھلاڑی جونٹی رہوڈز آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اینٹی کرپشن ویڈیو میں کرونیے کو روتا ہوا دکھانے پرکافی برہم ہیں۔ بائوچر کا کہنا ہے کہ جب کرونیے نے انگلینڈ کے خلاف پریٹوریا میں اننگز ڈیکلیئرڈ کی تو باقی کھلاڑیوں کو کافی غصہ آیا جس کے بعد یہ جان کو حیرت ہوئی کہ میچ فکسڈ تھا، جب کرونیے کے فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تو میں نے سب کھلاڑیوں کو جمع کرکے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں،اگلے روز مجھے ٹیم منیجر غلام راجہ کا فون آیا کہ کرونیے نے ایک خط میں فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

مقبول خبریں