بیرون ملک سے آنے والے رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں چلے جائیں، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  بدھ 25 مارچ 2020
جہلم میں کورونا کے مزید 14 مریض کنفرم ہوگئے ہیں، فواد چوہدری فوٹو: فائل

جہلم میں کورونا کے مزید 14 مریض کنفرم ہوگئے ہیں، فواد چوہدری فوٹو: فائل

جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے لوگ 14 دن سے پہلے میل جول نہ کریں  رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں چلے جائیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ جہلم میں کورونا کے مزید 14 مریض کنفرم ہوگئے ہیں، تمام لوگ یا تو بیرون ملک سے آئے تھے یا ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ پہلے بھی درخواست کی ہے بیرون ملک سے آنے والے لوگ 14 دن سے پہلے میل جول نہ کریں خود کو سیلف کو آرینٹین کریں، اپنے اور دوسروں کے لئے خطرہ نہ بنیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم میں کرونا وائرس سے متعلق امور و معاملات کو باقاعدہ بنانے کے لئے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، فوری طور پر لاک ڈاؤن سے متاثر طبقے کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، راشن اور ضروری اشیا کی ترسیل اور ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے فوری فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔