کورونا وائرس؛ تمام انسان اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، حمیمہ ملک

ویب ڈیسک  بدھ 25 مارچ 2020
جب ہم معافی مانگیں گے تو اللہ پاک ہماری ضرورسنے گا، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

جب ہم معافی مانگیں گے تو اللہ پاک ہماری ضرورسنے گا، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: معروف اداکار حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نقصان کے پیش نظر تمام انسان اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں۔ 

چین سے پروان چڑھنے والے کورونا وائرس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اب تک اس وائرس کی وجہ سے کئی ہزار لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں اور سپر پاور ملک بھی کورونا کے سامنے بے بس نظر آرہا ہے۔ تاہم پاکستان میں بھی یہ وائرس کئی افراد کو متاثر کر چکا ہے۔

پوری دنیا پر اس وبا کے پھیلتے اثرات کے باعث اداکار حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ تمام انسان اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، دنیا کے پر کونے سے ہر ایک انسان اپنے خدا سے معافی مانگے۔ اللہ پاک کیسے نہیں سنے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔