افریقی ملک چاڈ میں جنگجوؤں کا فوجی اڈے پر حملہ 100 اہلکار ہلاک

اسپیڈ بوٹس میں سوار آتشیں اسلحے سے لیس جنگجوؤں نے جزیرے پر واقع فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا


ویب ڈیسک March 25, 2020
حملے میں ہلاک ہونے والوں میں چاڈ فوج کے آفیسرز بھی شامل ہیں، فوٹو : فائل

افریقی ملک چاڈ میں شدت پسند تنظیم باکو حرام نے فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 100 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک چاڈ کے ایک جزیرے میں واقع فوجی اڈے پر بوکو حرام کے جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا، چاڈ فوجیوں اور جنگجوؤں کے درمیان 7 گھنٹے تک گھمسان کی جنگ جاری رہی۔

بوکوحرام کے جنگجو اسپیڈ بُوٹس کے ذریعے جزیرے پر پہنچے اور آرمی بیس پر حملہ کردیا۔ جنگجوؤں نے فوجی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا اور جاتے ہوئے اسلحہ اور فوجی ساز و سامان بھی ساتھ لے گئے۔ حملہ اتنا اچانک تھا کہ فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔

واضح رہے کہ چاڈ میں 2009 سے بوکو حرام اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور بیشتر علاقوں میں جنگجوؤں کا تسلط ہے۔ جھڑپوں میں بڑے پیمانے پر معصوم شہریوں کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

مقبول خبریں