کورونا سے بچاؤ مدیحہ افتخار کا قوت سماعت سے محروم لوگوں کے لیے خصوصی پیغام

احتیاطی تدابیر اپنا کر نہ صرف ہم خود کو بلکہ دوسروں کو بھی اس وبا سے بچا سکتے ہیں، مدیحہ افتخار


ویب ڈیسک March 25, 2020
احتیاطی تدابیر اپنا کر نہ صرف ہم خود کو بلکہ دوسروں کو بھی اس وبا سے بچا سکتے ہیں، مدیحہ افتخار۔ فوٹو: فائل

اداکارہ مدیحہ افتخار نے قوت سماعت سے محروم لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے اُن ہی کے انداز میں خصوصی پیغام دیا ہے۔

مدیحہ افتخار نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے قوت سماعت سے محروم لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کا پیغام دیا۔ ویڈیو میں انہوں نے آواز کے ساتھ اشاروں کی زبان میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ ہمارے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ احتیاطی تدابیر کرنے سے نہ صرف ہم خود کو بلکہ دوسروں کو بھی اس وبا سے بچا سکتے ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ ہم نہ کسی سے مصافحہ کریں اور نہ گلے ملیں، اپنی آنکھ، ناک اور منہ کو ہاتھ بالکل بھی نہ لگائیں۔

[instagram-post url="
"]

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ کو کھانسی ، زکام یا سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے تو فوری طور پر اپنا طبی معائنہ کرائیں، آئیے ہم سب مل کر ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیوں کہ ہم سے ہے پاکستان۔