اشیائے خورو نوش کی گاڑیوں کو نہ روکنے کا حکم جاری

اشیائے ضروریہ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو بلا جواز نہ روکا جائے، محکمہ داخلہ سندھ


ویب ڈیسک March 25, 2020
اشیائے ضروریہ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو بلا جواز نہ روکا جائے، محکمہ داخلہ سندھ (فوٹو : فائل)

محکمہ داخلہ سندھ نے دودھ، پولٹری، گوشت، سبزی اور دیگر غذائی اشیا کی سپلائی پر مامور گاڑیوں کو صبح سے شام تک نہ روکنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے اشیاء خور و نوش کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت دودھ، انڈے اور پولٹری کی سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو صبح 5 سے رات 8 تک شہر میں نکلنے کی اجازت ہوگی۔

یہ پڑھیں : لاک ڈاؤن سے غذائی اشیا کی ترسیل میں مشکلات

نوٹی فکیشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں و اہلکاروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اشیاء ضروریات سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو بلا جواز نہ روکا جائے گا۔