یکم اپریل سے خام تیل کی درآمد بند، ریفائننگ کمپنیوں کی سروسز لازمی قرار

ارشاد انصاری  جمعـء 27 مارچ 2020
انڈسٹری ملازمین، وینڈرز اور کنٹریکٹرزکی آزادانہ نقل و حرکت کیلیے وزارت توانائی کا سرکاری حکم نامہ جاری

انڈسٹری ملازمین، وینڈرز اور کنٹریکٹرزکی آزادانہ نقل و حرکت کیلیے وزارت توانائی کا سرکاری حکم نامہ جاری

 اسلام آباد:  وزارت توانائی نے ریفائننگ کمپنیوں کی سروسز کو لازمی قرار دیتے ہوئے یکم اپریل سے خام تیل کی درآمدبندکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت توانائی نے ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں ریفائننگ انڈسٹری کے ملازمین، وینڈرز اور کنٹریکٹرز کو آزادانہ نقل و حرکت کی ضمانت فراہم کی گئی ہے تاکہ تمام پٹرول پمپوں پر پٹرولیم منصوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے  ریفائننگ انڈسٹری نے وزارت توانائی کے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال میں مقامی ریفائننگ انڈسٹری کے پاس تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کا کافی اسٹاک موجود ہے۔

مقامی ریفائننگ انڈسٹری پاکستانی قوم کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان مضبوط بن کر ابھرے گا کیونکہ وہ آہستہ آہستہ اس بحران سے نکل رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔