محفوظ رہنے کے لیے اپنے گھروں میں محدود رہیں، بلاول کی عوام سے اپیل

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2020
 وفاقی حکومت کی جانب سے بھی علمائے کرام کی مشاورت سے مساجد میں باجماعت نماز اور نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بھی علمائے کرام کی مشاورت سے مساجد میں باجماعت نماز اور نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 کراچی: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ آپ محفوظ رہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ٹوئٹرپروزارت داخلہ سندھ کا عبادت گاہوں میں محدود سرگرمیوں کا نوٹی فکیشن بھی شیئرکرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ آپ محفوظ رہیں، یاد رکھیں، نمازیں اپنے گھروں میں ادا کریں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی علمائے کرام کی مشاورت سے مساجد میں باجماعت نمازاورنماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔