- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
وزیراعظم کا کورونا کے خلاف فنڈ قائم کرنے اور ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف فنڈ قائم کرنے اور ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کردیا جو گھر گھر جا کر کھانا فراہم کرے گی، ساتھ ہی انہوں ںے گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر نقل و حرکت کی اجازت دے دی اور کہا کہ اجازت نہ دی تو کھانے پینے کی قلت سے افرا تفری پیدا ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنا بڑے ممالک کے لیے بھی آسان نہیں، امریکا نے 2 ہزار ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا ہے، جب پاکستان میں کورونا وائرس کا مسئلہ آیا تو صوبوں کا مختلف رویہ سامنے آیا، کورونا کے خلاف جنگ حکومت اکیلے نہیں جیت سکتی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگرہم نے ایک دم لاک ڈاؤن کردیا تو دیہاڑی پر کام کرنے والوں کے لئے سخت مسئلہ ہوگا، ہمیں سوچ سمجھ کرلاک ڈاؤن کے فیصلے پر عمل کرنا چاہیے، مجھے خدشہ تھا کہ اگر ایک دم لاک ڈاؤن ہوا تو غریب طبقہ مشکل میں آجائے گا۔ ،
عمران خان نے کہا کہ چاروں صوبوں نے مشترکہ طور پر گڈز ٹرانسپورٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم چاہتے ہیں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا میں کمی نہ ہو، پہلے بھی ٹرانسپورٹ کو روکنے سے کئی جگہوں پر آٹا مہنگا ہو گیا، لیکن اب ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ہو گی، کھانے پینے کی چیزیں بنانے والی فیکٹریاں اورانرجی سیکٹر کام کرتا رہے گا، سامان کی نقل و حرکت کیلئے گڈز ٹرانسپورٹ کی مکمل اجازت ہوگی، چاہتے ہیں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشیائے ضروریہ اور ضروری سامان کی ترسیل کے لیے ٹرانسپورٹ جاری رہے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے فریٹ کے نظام کو جاری رکھے گی، وزیر مواصلات ملک میں گڈز ٹرانسپورٹ کی دستیابی یقینی بنائیں گے اور گڈزٹرانسپورٹ کا عملہ وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کرے گا اور ٹرانسپورٹ کے لیے کم سے کم عملہ استعمال کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں گڈز ٹرانسپورٹ کی نقل وحرکت کو یقینی بنایا جائے اور کھانے پینے کی اشیاء کی قلت نہیں ہونی چاہئے، کھانے پینے کی قلت ہوئی تو افرا تفری پیدا ہو سکتی ہے، اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے گھر گھر کھانا پہنچانے کے لیے ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا جو گھر گھر جا کر کھانا پہنچائے گی جس کے لیے 31 مارچ سے رجسٹریشن شروع کی جائے گی۔
انہوں ںے کورونا وائرس کی تباہ کاریاں روکنے کے لیے فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ فنڈ کے لیے اسٹیٹ بینک میں اکاؤنٹ کھولا جائے گا جہاں اوورسیز پاکستانی اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے رقم ارسال کریں گے۔ دریں اثنا انہوں ںے لاک ڈاؤن کے دوران تمام صوبوں میں گرفتار افراد کی رہائی کی ہدایات جاری کیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔