حرا مانی کا ڈاکٹرز، پیرا میڈکس سمیت پولیس ورینجرزکوسلام

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2020
اس سے قبل بھی اداکارہ نے کورونا وائرس سے بچاؤسے متعلق اپنے شوہرکے ساتھ ایک تصویرشیئرکی تھی

اس سے قبل بھی اداکارہ نے کورونا وائرس سے بچاؤسے متعلق اپنے شوہرکے ساتھ ایک تصویرشیئرکی تھی

 کراچی: اداکارہ حرا مانی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی کوشش کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس سمیت پولیس ورینجرزکوسیلیوٹ کیا ہے۔

ڈارمہ اسٹارحرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شیئرکی، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ تہہ دل سے سلام کرتی ہیں تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، پولیس و رینجرزاور عوام کو بھی جواس مشکل وقت میں ہمارے لیے ایک پاؤں پر کھڑے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق اپنے شوہرکے ساتھ ایک تصویرشیئر کی تھی جس میں وہ مداحوں کی جانب سے خود ہی تنقید کا نشانہ بن گئی تھیں کیونکہ شیئر کرائی گئی تصویر میں حرا اور مانی دونوں ہی بہت قریب تھے جب کہ وہ اپنی پوسٹ کے ذریعے سب کوگھرپررہنے اورقرنطینہ ہونے کی تلقین کررہی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔