2ماہ کا کرایہ معاف، تاجروں نے بیل آؤٹ پیکیج بھی مانگ لیا

نمائندہ ایکسپریس  پير 30 مارچ 2020
ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے کاروبارعملاً تباہ ہو چکے ،بے روزگاری کا سامنا ہے۔ فوٹو: پی آئی ڈی

ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے کاروبارعملاً تباہ ہو چکے ،بے روزگاری کا سامنا ہے۔ فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تمام کرایہ داروں کیلئے 2 ماہ کا کرایہ معافی کا نوٹفکیشن جاری کرنے کے احکامات دیں۔

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری اطلاعات و سابق نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے ملک کورونا جیسی وبا کی تباہ کاریوں کا شکار ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، کاروبارعملاً تباہ ہو چکے ہیں اور بے روزگاری کا سامنا ہے، کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے ازالہ کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے جسے کاروباری حلقے تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان تاجروں کیلئے بھی بیل آوٹ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے تمام کرایہ داروں کیلئے دو ماہ کا کرایہ معافی کا نوٹفکیشن جاری کرنے کے احکامات دیں، 20جنوری کو وزیر اعظم عمران خان نے102 قسم کے کاروباروں کیلئے ٹیکس کے خاتمہ کا اعلان کیا تھا، لیکن تاحال ان کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔