کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہمایوں سعید

ویب ڈیسک  پير 30 مارچ 2020
کورونا کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں گھبرائیں نہیں بلکہ گھر میں رہیں، ہمایوں سعید، فوٹوفائل

کورونا کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں گھبرائیں نہیں بلکہ گھر میں رہیں، ہمایوں سعید، فوٹوفائل

اداکار ہمایوں سعید نے کورونا وائرس کے حوالے سےآگاہی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

دنیا بھر میں پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس سے اب تک لاکھوں لوگ متاثر جب کہ ہزاروں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ تیزی سے پھیلتی اس وبا کے خطرے کے پیش نظر جہاں حکومتی ادارے لوگوں کو اس وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے نظر آرہے ہیں وہیں معروف شخصیات بھی لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حرا مانی کا ڈاکٹرز، پیرا میڈکس سمیت پولیس ورینجرزکوسلام

اداکار ہمایوں سعید کی  ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لوگوں کو کوروناوائرس کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر آپ لوگوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، بلکہ آپ گھر میں رہیں اور حکومت کی ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن پر فون کرکے اپنی طبعیت کے بارے میں بتائیں۔ انہوں نے ویڈیو میں حکومتی ہیلپ لائن کا نمبر بھی بتایا۔

https://twitter.com/appcsocialmedia/status/1244510368459866113

واضح رہے کہ ہمایوں سعید کے علاوہ متعدد فنکار کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور  افراتفری سے پرہیز کرنے کے مشورے دیتے نظر آرہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔