- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
بھارت ایشیا کپ کو سبوتاژ کرنے پر تل گیا
ممبئی: بھارت آئی پی ایل کی خاطر ایشیا کپ کو سبوتاژ کرنے پر تل گیا،بورڈ اگست ستمبر میں اپنی لیگ کیلیے جگہ نکالنے کی خاطر ایشیائی ٹورنامنٹ کو موخر کرا سکتا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کرچکا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے رواں ماہ بھی انعقاد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، اسی لیے بی سی سی آئی نے اپنی لیگ کیلیے اگست ستمبر کی ونڈو استعمال کرنے پر غور شروع کردیا، اس کیلیے ستمبر میں ہی شیڈول ایشیا کپ کو بھی اگلی تاریخ تک مؤخر بھی کرایا جاسکتا ہے۔
ستمبر میں ایشیا کپ کے علاوہ بھارت کی انگلینڈ سے 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے، کچھ دوسری ٹیموں کی بھی انٹرنیشنل سیریز ہیں تاہم آسٹریلوی ٹیم اگست ستمبر میں فارغ ہوگی، بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے تصدیق کی کہ آئی پی ایل اگر اپریل میں منعقد نہیں ہوسکی تو اس کے اگست ستمبر میں انعقاد کا آپشن موجود ہے۔ یاد رہے کہ اس بار ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کوکرنا ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے ایک بھارتی اخبار سے بات چیت میں واضح کیا کہ ایشیا کپ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا، ہم نے تو ابھی میٹنگ تک کی تاریخ کا تعین نہیں کیا، ایشین کرکٹ کونسل صورتحال کا جائزہ لے رہی اور اس کے مطابق ہی عمل کرے گی۔
ادھر ایک اور ممبر بورڈ کے آفیشل کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیاکہ ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ اپریل کے آخر تک ہوسکتا ہے،اے سی سی اور اس کے ممبرز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بہتری آنے پر ہی میٹنگ میں ایونٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔