ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید گرگئی

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اپريل 2020
ڈالر 166 روپے 83 پیسے  سے بڑھ کر167 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ فوٹو:فائل

ڈالر 166 روپے 83 پیسے سے بڑھ کر167 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ فوٹو:فائل

کراچی: انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 17 پیسے اضافے کے ساتھ 167 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایکسپریس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر  166 روپے 83 پیسے  سے بڑھ کر167 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی اور درآمد کنندگان کو ملنے والی مخصوص مراعات کے فیصلے کے بعد ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔