- جسٹس بابر ستار پر الزامات ہیں تو کلیئر کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
کراچی ایکسپوکے قرنطینہ مرکز میں آج سے مریض داخل ہوں گے
کراچی: صوبائی محکمہ صحت حکومت سندھ نے اتوار کو اپنے جاری نوٹیفیکیشن میں تمام سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ کورونا کی علامات اور کورونا پازٹیو آنے والے مریضوں کو ایکسپو سینٹر میں قائم کیے جانے والے فیلڈ آئسولیشن سینٹرمیں آج پیر 6 اپریل سے منتقل اور داخل کیا جائے۔
محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹرسکندرمیمن چیف ٹیکنیکل آفیسر کے دستخط سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں یہ ہدایت کراچی کے تمام اسپتالوں کے سربراہان کو جاری کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فیلڈ آئسولیشن سینٹر کے سربراہ بریگیڈیئرمحمد شہزاد سعید نے حکومت سندھ کو درخواست کی تھی کہ فیلڈ آئسولیشن سینٹر مکمل کرلیا گیا ہے اور سینٹر میں کورونا کے مریضوں کے علاج کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
لہذا پیر 6 اپریل سے سینٹر میں مریضوں کو ریفر کردیا جائے۔ سینٹر میں آکسیجن، وینٹی لیٹرز سمیت دیگر جان بچانے کے ضروری طبی الات کی سہولت بھی میسر ہے۔ آئسو لیشن سینٹر کا فوکل پرسن ڈاکٹرمجاہدکومقرر کیا گیا ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔