آٹا چینی بحران میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، وزیراعظم

ویب ڈیسک  منگل 7 اپريل 2020

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا چینی بحران میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے کچھی کینال منصوبے کی تحقیقات ایف آئی اے سے لے کر نیب کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال، ملکی معاملات، آٹا چینی بحران کی انکوائری رپورٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور جہانگیر ترین میں خلیج پیدا ہو گئی، پارٹی بھی لاتعلق

وزیراعظم عمران خان نے حالیہ فیصلوں پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ عوام سے رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیا، 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر مزید ایکشن ہوگا، جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔