عامر خان بھی مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم کی مدد کیلئے میدان میں آگئے

 منگل 7 اپريل 2020
5 ہزار بنیادی اشیاء خورد و نوش کے بیگ پاک فوج کے حوالے کئے جائیں گے . فوٹو : فائل

5 ہزار بنیادی اشیاء خورد و نوش کے بیگ پاک فوج کے حوالے کئے جائیں گے . فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم کی مدد کے لئے میدان میں اتر آئے۔

اسلام آباد میں عامر اکیڈمی میں امدادی راشن پہنچا دیا گیا ہے جہاں راشن کی پیکنگ کی گئی جس کے بعد عامر خان اکیڈمی کی جانب سے 5 ہزار مستحق خاندانوں کو راشن پہنچایا جائے گا۔

5 ہزار بنیادی اشیاء خورد و نوش کے بیگ پاک فوج کے حوالے کئے جائیں گے، امدادی بیگز میں آٹا، دالیں، گھی اور بنیادی ضرورت کی اشیاء ڈالی گئی ہیں۔ ملک کے دور دراز اور مستحق خاندانوں کو یہ راشن پہنچایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔