شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں جٹھانی اور ساس نے مبینہ طور پر خاتون پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق خاتون کا 70 فیصد جسم جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کا چہرہ، چھاتی اور بازو بری طرح جھلس گئے، واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
متاثرہ خاتون کی شناخت سحر کے نام سے ہوئی جس کی ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کو زندہ جلانے کا مقدمہ ساس اور جٹھانی کے خلاف درج کرکے جٹھانی نبیلہ اور ساس رضیہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ فیروزوالہ میں 15 روز کے دوران یہ دوسرا ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے انسانوں کو زندہ جلانے تک پہنچ گئے۔ اس سے قبل، ایک اے ایس آئی نے پہلی بیوی سے مل کر دوسری بیوی کو مبینہ آگ لگا کر قتل کیا تھا۔