معمرشخص نے بیروزگاری سے تنگ آکرخود کشی کرلی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 8 اپريل 2020
متوفی نے گلے میں رسی کاپھندالگاکرزندگی کاخاتمہ کیا،لاش ورثاکے حوالے کردی
 فوٹو: فائل

متوفی نے گلے میں رسی کاپھندالگاکرزندگی کاخاتمہ کیا،لاش ورثاکے حوالے کردی فوٹو: فائل

کراچی:  بوستان رفیع سوسائٹی میں معمرشخص نے بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کے علاقے جامعہ ملیہ سوسائٹی کے قریب واقع بوستان رفیع سوسائٹی میں واقع مکان سے ایک شخص کی گلے میں رسی کا پھندالگی لاش ملی ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کوضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیاجہاں متوفی کی شناخت 60 سالہ منظر حسین ولد صابرکے نام سے کر لی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او الفلاح گلزار تنیو نے بتایا کہ متوفی شادی شدہ اور بیروز گارہونے کے علاوہ ذہنی دباؤکا بھی شکارتھا ،متوفی نے بیروزگاری سے تنگ آکر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی ، انھوں نے بتایا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی،پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔