برطانیہ میں 3 پاکستانیوں کی شروع کردہ کھانا عطیہ کرنے کی مہم مقبول ہونے لگی

عارف انیس  بدھ 8 اپريل 2020
مہم کا مقصد کورونا سے لڑنے والے کارکنوں کو مفت اور مناسب کھانے کی فراہمی ہے

مہم کا مقصد کورونا سے لڑنے والے کارکنوں کو مفت اور مناسب کھانے کی فراہمی ہے

 لندن: برطانیہ میں 3 پاکستانی نژاد سماجی وکاروباری افراد کی ایک ٹیم کورونا وائرس سے لڑنے والے میڈیکل اسٹاف اوراہم کارکنوں کو10 لاکھ مفت کھانا عطیہ کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔

اسٹارفٹ بالر ڈیوڈ بیکھم نے بھی اس مہم کی حمایت کی ہے، اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ون ملین میلز مہم صحت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کو غذائیت سے بھرپور اور صحت مند کھانا فراہم کرنے کے ضمن میں بہت اچھا کام کررہی ہے، مہم کے معروف برطانوی سیاستدانوں ، معروف شخصیات ، کارپوریٹ اداروں اور برطانوی میڈیا کے سرکردہ افراد کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔

ایک ملین کھانوں کا مقصد کورونا بحران کے دوران میڈیکل عملے ، پولیس، اسکولوں کے عملے اور فائر فائٹرز کو مفت اور مناسب کھانے کی فراہمی ہے، اس کیلیے عام لوگوں کے لیے فنڈ اکٹھا کیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔