- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
صوبے میں 22 لاکھ مستحق خاندانوں کی نشاندہی کرلی، مشیراطلاعات خیبرپختونخوا
پشاور: مشیراطلاعات خیبرپختون خوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں 22 لاکھ مستحق خاندانوں کی نشاندہی کرلی ہے جنہیں 12 ہزار روپے فی خاندان ملیں گے۔
پشاور میں اپنی میڈیا بریفنگ کے دوران اجمل وزیر نے کہا کہ اب تک صوبے بھر سے کورونا کے 527 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے اب تک 18 اموات ہوئی ہیں، خیبرپختون خوا میں 110آئیسولیشن سینٹرز قائم ہیں، 152افراد گزشتہ روز صحت یاب ہوکراپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کام کررہی ہے، اس وقت ہمیں احتیاط کرنی ہے کیونکہ آنے والے کچھ دن بہت اہم ہیں۔ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ہمارے ہیرو ہیں، اس وائرس کے خلاف فرنٹ پر کام کرنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اجمل وزیر نے کہا کہ صوبے میں 22 لاکھ مستحق خاندانوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے، مستحقین کو نقد امداد دی جائے گی، جمعرات سے مستحقین کو احساس پروگرام کے تحت 12ہزار روپے ملنا شروع ہو جائیں گے، رقوم کی آن لائن فراہمی کے لئے 3500 مراکز تشکیل دیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔