- غزہ سے متعلق احتجاج؛ جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
- مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد مل گئی، پولیس نے ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا
- عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور
- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
- وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
- ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے
- پی ٹی آئی مذاکرات کے بجائے ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، شرجیل میمن
- ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
- پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
- آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان
کورونا وائرس؛ اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کے لیے حکمت عملی تیار
اسلام آباد: حکومت نے مختلف ممالک میں محصور اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کے لیے انہیں راشن پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔
معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری اور معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی۔ جس میں دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو راشن پہنچانے کے لیے وزارتوں کی مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جب کہ ملاقات کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کو ٹائیگر فورس میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کے بیرون ملک میں موجود ارکان مشہور شخصیات اور مخیر حضرات سے فنڈز جمع کریں گے اور مخیر حضرات کی مدد سے ہی راشن کی تقسیم کو یقینی بنائیں گے۔ یہ فنڈز دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے راشن کی فراہمی پر استعمال ہوں گے۔
زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ رجسٹریشن کے عمل کے لیے وزارت اوورسیز اور ٹائیگر فورس ایک مشترکہ پورٹل کا قیام کرے گی، رجسٹریشن کے عمل کے بعد چند دنوں میں ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی جب کہ اسی مقصد کے لیے پیر سے ایک ویب سائٹ کا آغاز بھی کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور وزیراعظم کے لیے کورونا سے لڑنا ایک بڑا ٹاسک ہے جب کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے راشن کی فراہمی بھی ہمارے لیے ایک اہم ذمہ داری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔