کورونا سے نمٹنے کے لئے ناکافی سہولیات پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

ویب ڈیسک  جمعـء 10 اپريل 2020
کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 13 اپریل کو ہوگی۔ فوٹو:فائل

کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 13 اپریل کو ہوگی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چیف جسٹس گلزار احمد نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولیات پر پہلا از خود نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولت پر پہلا از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت، وزارت داخلہ، اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جرنلرز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 13 اپریل کو ہوگی اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔