پاک بھارت میچ راجیو شکلا نے شعیب اختر کی تجویز کومذاق قراردیدیا

شعیب اختر نے کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کیلیے پاک بھارت ون ڈے سیریز کرانے کی تجویز دی تھی


Sports Reporter April 12, 2020
پاک بھارت میچ،راجیو شکلا نے شعیب اختر کی تجویز کو مذاق قرار دیدیا

آئی پی ایل کے سابق چیئرمین راجیو شکلا نے پاک بھارت امدادی میچ کے حوالے سے شعیب اختر کی تجویز کو مذاق قرار دیدیا۔

آئی پی ایل کے سابق چیئرمین راجیو شکلا نے پاک بھارت امدادی میچ کے حوالے سے شعیب اختر کی تجویز کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق پیسر ہنسی مذاق کے عادی اور موڈ میں ہوں تو اس طرح کی باتیں کرجاتے ہیں، ابھی تو ہم آئی پی ایل کے بارے میں بھی نہیں سوچ رہے، پاک بھارت میچ کہاں ہوگا؟ کھلاڑیوں کو آنے کی اجازت کون دے گا، لوگ کیسے دیکھیں گے۔ میرے خیال میں یہ ایک مذاق ہے۔

یاد رہے کہ شعیب اختر نے کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کیلیے پاک بھارت ون ڈے سیریز کرانے کی تجویز دی تھی۔

مقبول خبریں

رائے

بساط

Sep 03, 2025 01:15 AM |