پاکستانیوں کا مستحکم امیون سسٹم کورونا کوشکست دینے لگا

جمیل مرزا  منگل 14 اپريل 2020
ملیریا زون میں رہنے، حفاظتی انجکشن اور ڈنگی سے قوت مدافعت بہتر ہوئی

ملیریا زون میں رہنے، حفاظتی انجکشن اور ڈنگی سے قوت مدافعت بہتر ہوئی

 راولپنڈی: کورونا وائرس کو اپنی ساخت کے اعتبار سے بیرونی دنیا کے مقابلے میں پاکستان کے لیے مختلف ہونے اور امیون سسٹم (قوت مدافعت)کی بنیاد پر کم مہلک ہونے کی ماہرین صحت تائید کرنے لگے ہیں۔

مسلسل ملیریا زون رہنے ، بچپن میں حفاظتی انجکیشن لگنے، ملک میں ڈینگی کا تسلسل برقرار رہنے سے پاکستانیوں کے اجسام میں قوت مدافعت بہتر ہوئی،دیگر ملکوں اور پاکستان میں پائے جانے والے کورونا وائرس کی ساخت بھی غیر معمولی طور پر مختلف ہے جو ہمارے ہاں پائے جانے والے کورونا وائرس کے کم مہلک ہونے کی ایک بنیادی وجہ پائی گئی ہے۔

اس ضمن میں ملک کے معروف پتھالوجسٹ ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو ہمارے خطے میں انسانی جسم میں جس مستحکم امیون سسٹم کا سامنا ہے وہ اس سے کہیں زیادہ قوت رکھتے ہوئے اسے شکست دے رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔