کراچی سمیت سندھ بھر میں کرفیو جیسا لاک ڈاؤن

وزیر اعلیٰ سندھ کی علما کے وفدسے ملاقات، علما کا حکومت سے تعاون کا اعلان


Staff Reporter April 17, 2020
لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی

حکومت سندھ کی جانب سے 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہا۔


سڑکوں پر فوج، پولیس اور رینجرز گشت کرتی رہیں اور جگہ جگہ ناکہ بندی کی گئی۔ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ مستثنیٰ دکانوں کو بھی بند کروادیا گیا ہے۔ مساجد اور مدارس میں جمعے کے اجتماعات پر پابندی عائد رہی۔


گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مفتی منیب الرحمن کی زیر قیادت علماکے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہا تھا کہ سندھ میں جمعے کو 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، وفد کے اراکین میں مفتی عابد مبارک ، مفتی رفیع رحمن ، مفتی عابد سعید ، عبدالوحید ، ڈاکٹر عبدالباری ، ڈاکٹر عدیل ، ڈاکٹر سعید اور دیگر شامل تھے، وزیر اعلیٰ سندھ کی معاونت وزیر مذہبی امور ناصر شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی نے کی،وزیراعلیٰ سندھ نے کوروناوائرس پر قابو پانے کے لیے غیر مشروط تعاون پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔


علمائے کرام نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کی جاری صورتحال سے آگاہ ہیں ، لہذا انھوں نے حکومت کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مفتی منیب الرحمن نے ملاقات کے فورا بعداپنے پیغامات ریکارڈ کروائے اور انھوں نے لوگوں پر تعاون کرنے کے لیے زور دیا۔

مقبول خبریں