سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 96300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 82562 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک April 20, 2020
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کی کمی ہوئی۔ فوٹو:فائل

ملکی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہو کر 96 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1682 ڈالر کی سطح پر آگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں معمولی کمی کے حساب سے مقامی مارکیٹ میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد بھی 96 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 82 ہزار 562 روپے ہوگئی، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 950 روپے کی سطح پر مستحکم رہی، واضح رہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹ بند ہے۔