سعودی سپریم کورٹ کا ملک میں کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا حکم

سعودی سپریم کورٹ نے کوڑوں کی سزا کو قید اور جرمانوں میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے


ویب ڈیسک April 25, 2020
سعودی سپریم کورٹ نے کوڑوں کی سزا کو قید اور جرمانوں میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک میں کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

سعودی سپریم کورٹ نے ملک میں کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کوڑوں کی سزا کو قید اور جرمانوں میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے، حکم نامے کے مطابق یہ اقدام شاہ سلمان اور ان کے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ملک میں انسانی حقوق سے متعلق کی جانے والی اصلاحات کی ایک کڑی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب میں بلاگر کو اسلام کی توہین کرنے پر ایک ہزار کوڑوں کی سزا
واضح رہے کہ سعودی عرب میں آخری مرتبہ کوڑے مارے جانے کی سزا 2015 میں دی گئی تھی جب ایک بلاگر کو سائبر کرائم اور توہین مذہب کے جرم کی سزا پر سرعام کوڑے مارے گئے تھے۔