نریش سروان تم کورونا وائرس سے بھی بدتر ہو،گیل کی غصے بھری ویڈیو

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 29 اپريل 2020
سب کو معلوم ہے کہ تم خود کو فرشتہ ظاہر کرتے ہو مگرحقیقت میں شیطان ہو، تم زہریلے ہو، کرس گیل۔ فوٹو : فائل

سب کو معلوم ہے کہ تم خود کو فرشتہ ظاہر کرتے ہو مگرحقیقت میں شیطان ہو، تم زہریلے ہو، کرس گیل۔ فوٹو : فائل

پورٹ آف اسپین: ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل نے سی پی ایل ٹیم جمیکا تلاواز سے باہر کیے جانے کا ذمہ دار رام نریش سروان کو سمجھتے ہوئے انھیں کورونا وائرس سے بھی بدتر قرار دے دیا، انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر غم و غصے سے بھری 3 ویڈیوز جاری کیں۔

اس سیزن میں گیل کو رام نریش سروان کی آبائی ٹیم جمیکا نے فارغ کردیا تھا جس کی وجہ سے انھیں سینٹ لوشیا زوکس میں جانا پڑا جہاں پر وہ ڈیرن سیمی کی قیادت میں کھیلیں گے۔

کرس گیل نے کہا کہ سروان تم کورونا وائرس سے بھی بدتر ہو، تلاواز سے میری رخصتی میں تم نے اہم کردار ادا کیا، میری برتھ ڈے پارٹی میں کتنی بڑی تقریر کی تھی، سروان تم ایک سانپ ہو، تم جانتے ہو کہ تمھیں کیریبیئنز میں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، سب کو معلوم ہے کہ تم خود کو فرشتہ ظاہر کرتے ہو مگرحقیقت میں شیطان ہو، تم زہریلے ہو۔

کرس گیل نے کہا کہ میں نے سروان کے منہ پر کہا تھا کہ تمھیں ہیڈ کوچ بننے کا کوئی تجربہ نہیں اور یہ ایک آسان جاب نہیں ہے، اس نے کھلاڑیوں پر کرفیو لگایا،وہ ایک متعصب شخص ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔