- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
نریش سروان تم کورونا وائرس سے بھی بدتر ہو،گیل کی غصے بھری ویڈیو
پورٹ آف اسپین: ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل نے سی پی ایل ٹیم جمیکا تلاواز سے باہر کیے جانے کا ذمہ دار رام نریش سروان کو سمجھتے ہوئے انھیں کورونا وائرس سے بھی بدتر قرار دے دیا، انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر غم و غصے سے بھری 3 ویڈیوز جاری کیں۔
اس سیزن میں گیل کو رام نریش سروان کی آبائی ٹیم جمیکا نے فارغ کردیا تھا جس کی وجہ سے انھیں سینٹ لوشیا زوکس میں جانا پڑا جہاں پر وہ ڈیرن سیمی کی قیادت میں کھیلیں گے۔
کرس گیل نے کہا کہ سروان تم کورونا وائرس سے بھی بدتر ہو، تلاواز سے میری رخصتی میں تم نے اہم کردار ادا کیا، میری برتھ ڈے پارٹی میں کتنی بڑی تقریر کی تھی، سروان تم ایک سانپ ہو، تم جانتے ہو کہ تمھیں کیریبیئنز میں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، سب کو معلوم ہے کہ تم خود کو فرشتہ ظاہر کرتے ہو مگرحقیقت میں شیطان ہو، تم زہریلے ہو۔
کرس گیل نے کہا کہ میں نے سروان کے منہ پر کہا تھا کہ تمھیں ہیڈ کوچ بننے کا کوئی تجربہ نہیں اور یہ ایک آسان جاب نہیں ہے، اس نے کھلاڑیوں پر کرفیو لگایا،وہ ایک متعصب شخص ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔