برطانیہڈرون حملوں کی حمایت لندن ہائیکورٹ میں چیلنج

برطانیہ وضاحت کرے کہ ڈرون حملوں کامخالف ہے یاحامی؟درخواست گزارنورخان


INP December 04, 2013
درخواست ناقابل سماعت قرار،فیصلے پرنظرثانی کی اپیل،ولیم ہیگ کی مخالفت .فوٹو رائٹرز/فائل

پاکستان اورامریکا کے بعد برطانیہ میں بھی امریکی ڈرون حملوں کے خلاف شدیداحتجاج اورقانونی جنگ کا آغازہو گیاہے۔

ایک پاکستانی نژادبرطانوی نے برطانوی حکومت کی جانب سے امریکی ڈرون جنگ کی حمایت کرنے کااقدام عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ برطانوی حکومت اپناموقف واضح کرے کہ وہ ڈرون حملوں کی مخالف ہے یاان حملوں میں لوگوں کی ہلاکت میں امریکا کی معاونت اورحوصلہ افزائی کررہی ہے۔