لاہور ریلوے اسٹیشن پر قرنطینہ کی گئی اے سی بزنس کوچ میں آتشزدگی

بلال غوری  ہفتہ 2 مئ 2020
خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا فوٹو: ایکسپریس

خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر کھڑی قرنطینہ کی گئی اے سی بزنس کوچ میں آگ لگ گئی۔

ریلوے حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر لاہور ریلوے اسٹیشن پر قرنطینہ بنائی گئیں اے سی بزنس کلاس کی متعدد مسافر بوگیوں میں سے پلیٹ فارم نمبر ایک پر کھڑی مسافر بوگی نمبر 11289 میں آگ لگ گی جس نے چند لحموں میں ہی پوری قرنطینہ بنائی گئی بوگی کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

ریلوے پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دیگر بوگیوں کو آگ لگنے والی بوگی سے الگ کردیا جس کی وجہ سے دیگر بوگیاں محفوظ رہیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا جبکہ ریلوے آگ بجھانے والا عملہ اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے اور آگ لگنے والی بوگی کو بھی دیگر بوگیوں سے الگ کرکے ریلوے مغلپورہ ورکشاپ بھجوادیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کےلئے ریلوے حکام نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، انکوائری رپورٹ آئندہ چند روز میں حکام کو دے دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔