محکمہ صحت بلوچستان نے ڈیوٹی سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 3 مئ 2020
کورونا کے خلاف طبی عملے کو بہادری سے جنگ لڑنی ہوگی، ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو . فوٹو : فائل

کورونا کے خلاف طبی عملے کو بہادری سے جنگ لڑنی ہوگی، ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو . فوٹو : فائل

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے دوران ذمہ داریاں نبھانے سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ ڈیوٹی سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا ہے کیوں کہ انہوں نے کورونا وائرس کے دوران ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کیا تھا۔

ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کا کہنا ہے کہ حفاظتی سامان کی فراہمی کے باوجود طبی عملے کی فرائض سے غفلت المیہ سے کم نہیں ہے، کورونا کے خلاف طبی عملے کو بہادری سے جنگ لڑنی ہوگی، یہی طبی ملازمت کے ابتدائی حلف کا تقاضہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔