سول اسپتال میں 2 نرس 4 پیرامیڈیکل اسٹاف اور3مریض کورونا کا شکار

برنس وارڈ کے باقی عملے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے


Staff Reporter May 08, 2020
سول اسپتال میں 2نرس ،4 پیرامیڈیکل اسٹاف،3مریض کورونا کا شکار ۔ فوٹو : فائل

کورونا وائرس کے پھیلاو کے سبب اسپتالوں میں طبی عملے کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

سول اسپتال کے برنس وارڈ میں 2 نرس اور 4 پیرا میڈیکل اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، سول اسپتال کے برنس وارڈ کے 3 مریضوں میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈینٹ ڈاکٹر خادم حسین نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برنس وارڈ کے باقی عملے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے، باقی عملے کے کورونا کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لئے بھیجے جائینگے۔

مقبول خبریں