چین سے ایک اور جہاز  طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 8 مئ 2020
سامان میں 30 ایکسرے مشین، 1 لاکھ 10 ہزار این 95 اور 82 کارٹن سرجیکل گاؤن بھی شامل ہیں، ترجمان این ڈی ایم اے۔ فوٹو:فائل

سامان میں 30 ایکسرے مشین، 1 لاکھ 10 ہزار این 95 اور 82 کارٹن سرجیکل گاؤن بھی شامل ہیں، ترجمان این ڈی ایم اے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چین سے ایک اور جہاز  طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، این ڈی آر ایم ایف کی فنڈنگ سے چین سے خریدے گئے سامان کا یہ پانچواں جہاز ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چین سے ایک اور جہاز 17 ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچا ہے، این ڈی آر ایم ایف کی فنڈنگ سے چین سے خریدے گئے سامان کا یہ پانچواں جہاز ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے والے جہاز میں 30 ایکسرے مشین بھی شامل ہیں، جب کہ دیگر سامان میں 17 ہزار پروٹیکٹیو سوٹ، ایک لاکھ 10 ہزار این 95  ماسک، 20 ہزار میڈیکل ماسک اور 82 کارٹن سرجیکل گاؤن بھی شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہلے سے پروکیور کیا گیا سامان پی آئی اے کے جہازوں کے ذریعے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے اور اس وقت کووڈ 19 کے ذاتی حفاظتی سامان کی مکمل خریداری نجی ملکی مارکیٹ سے کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔