یوٹیوب، پاکستان کو اشتہارات کی مد میں 5 ملین ڈالر امداد دے گا

رضوان غلزئی  ہفتہ 9 مئ 2020
آپ کو مسلسل مدد کی پیش کش کرنا چاہتے ہیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر سوسن ووجکی کا وزیر اعظم عمران خان کے نام خط۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آپ کو مسلسل مدد کی پیش کش کرنا چاہتے ہیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر سوسن ووجکی کا وزیر اعظم عمران خان کے نام خط۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: یوٹیوب کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان کو اشتہارات کی مد میں5 ملین ڈالرامداد دے گا۔

یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سوسن ووجکی نے کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان کو اشتہارات کی مد میں5 ملین ڈالرامداد دینے کا اعلان کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے نام خط میں لکھا کہ آپ کو مسلسل مدد کی پیش کش کرنا چاہتے ہیں، صارفین کو غلط اطلاعات اور غلط استعمال سے بچانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔