پی ایس ایل: پلیئرز30 فیصد معاوضوں کے منتظر

زبیر نذیر خان / اسپورٹس رپورٹر  اتوار 10 مئ 2020
التواکے سبب بقایاجات نہیں مل سکے،70 فیصد رقم کی ادائیگی ہوچکی
۔ فوٹو: فائل

التواکے سبب بقایاجات نہیں مل سکے،70 فیصد رقم کی ادائیگی ہوچکی ۔ فوٹو: فائل

کراچی: پی ایس ایل 5کے نامکمل ہونے کی وجہ سے کرکٹرز اور آفیشلز اپنے 30 فیصد معاوضوں کے ہنوز منتظر ہیں،قواعد کے مطابق ایونٹ میں شریک انٹرنیشنل، مقامی کرکٹرز اور آفیشلز کو 70 فیصد معاوضہ مل چکا ہے،کورنا وائرس کے سبب ادھوری رہ جانے والی لیگ کے باعث کھلاڑیوں کو بقیہ 30 فیصد رقم نہیں دی جا سکی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق کھلاڑیوں کو بقیہ معاوضہ ایونٹ کے اختتام پر ملنا تھا لیکن اسے ملتوی کرنا پڑا، اسی لیے مکمل ادائیگی ممکن نہیں ہو سکی، دوسری جانب پی ایس ایل 5 میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق بقیہ 30 فیصد معاوضہ بھی ہمیں ادا کیا جانا چاہے۔

بورڈ سے کیے جانے والے معاہدے میں ایسی کوئی شق موجود نہیں کہ جب تک لیگ کا فائنل نہ ہو تو معاوضہ روک دیا جائے،  واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے روک دیے جانے والے ایونٹ کا پلے آف مرحلہ اور فائنل نومبریا دسمبر میں کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔