ینگ نرسزایسو سی ایشن سندھ کا کل سے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 11 مئ 2020
کل سے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کام چھوڑ ہڑتال ہوگی، اعجاز کلیری۔ فوٹو: فائل

کل سے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کام چھوڑ ہڑتال ہوگی، اعجاز کلیری۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ینگ نرسزایسوسی ایشن سندھ نے کل سے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ینگ نرسزایسوسی ایشن سندھ کے صدر اعجاز کلیری نے کہا کہ کل سے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کام چھوڑ ہڑتال ہوگی، کراچی کے تمام اسپتالوں کی نرسز کل کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دینگی، نرسز کے خلاف انتقامی کاروائی اور جبراً تبادلوں پر تحفظات ہیں۔

صدر وائی این اے نے مطالبہ کیا کہ تمام نرسز کو ہیلتھ رسک الاونس دیا جائے، جبراً تبادلوں کوختم کیا جائے، ہمیں ہنگامی حالات میں ہیلتھ پروفیشنل الاونس دیا جائے،
نرسز کو پی پی ای کٹس فراہم کرنے سمیت دیگر مطالبات منظور کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔