حکومتِ سندھ نے کاروباری اوقات میں تبدیلی کردی

اسٹاف رپورٹر  پير 11 مئ 2020
محکمہ داخلہ نے پہلے صبح 8 سے شام 4 بجے تک کے اوقات کار کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا۔ فوٹو، فائل

محکمہ داخلہ نے پہلے صبح 8 سے شام 4 بجے تک کے اوقات کار کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا۔ فوٹو، فائل

کراچی: سندھ حکومت نے کاروبار اور شہریوں کی نقل و حرکت کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے۔

محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فیکشن میں متعین کردہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے اوقات کار کے مطابق ہفتے میں چار دن کھلنے والے تجارتی مراکز صبح 6 بجے سے شام 4بجے تک کھلے رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ حکومت نے کورونا آرڈیننس سے بجلی اور گیس بلز میں رعایت کی شق خارج کردی

ایک روز قبل محکمہ داخلہ نے ان مارکیٹوں کے لئے صبح 8 سے شام 4 بجے تک کے اوقات کار کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا۔  جبکہ عوامی نقل وحرکت پر شام پانچ سے صبح چھ بجے تک مکمل پابندی ہوگی۔ اس سے قبل یہ پابندی شام 5 سے صبح 8 بجے تک تھی۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ حکومت کا 9 سرکاری محکموں کو کل سے کھولنے کا اعلان

واضح رہے کہ کراچی  سمیت سندھ بھرکےتجارتی مراکز 49 دن کےلاک ڈاون کے بعدکھل گئے ہیں۔  5 سوسے زائد مارکٹیں اور9 سرکاری محکموں کے دفاتر میں بھی کام شروع ہوگیا۔ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے انتظامیہ کو ایس اوپیزپرعمل درآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قواعد پر عمل درآمد کروانے کے لیے کسی کوہراساں نہ کیاجائے۔ ادھرتفریحی مقامات،شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس  اورعوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ جمعہ،ہفتہ اوراتوارکوصوبےمیں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔